واٹس ایپ نے اپنی نئی پرائیویسی پالیسی جاری کی ہے جس کے مطابق وہ صارفین کا ڈیٹا نہ صرف اپنے پاس محفوظ کرے گی بلکہ فیس بک، انسٹاگرام اور فیس بک کی ملکیت دیگر سوشل میڈیا کمپنیوں کے ساتھ بھی یہ ڈیٹا شیئر کرے گی۔ واٹس ایپ کی طرف سے صارفین کے لیے اپنی اپڈیٹ پرائیویسی (رازداری) پالیسی کے نوٹیفیکیشنز اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں قسم کے موبائل صارفین کو بھیجے جا چکے ہیں۔
اِن نوٹیفیکیشنز میں صارفین سے کہا گیا تھا کہ ’’آپ یا تو واٹس ایپ کی نئی پالیسی کو قبول کریں یا پھر واٹس ایپ کو چھوڑ دیں، کیونکہ اگر آپ پالیسی کو قبول نہیں کرینگے تو آپ کو واٹس ایپ کا اکاؤنٹ بند کر دیا جائے گا‘‘۔
انٹرنیٹ پر واٹس ایپ کی نئی پالیسی پر صارفین میں بےچینی پائی جا رہی ہے، کہ اُنکی کون کونسی معلومات جمع یا کمرشل کمپنیز کو دی جائینگی... تو آئیے آپکو تفصیل سے بتاتے ہیں۔
آپکو یہ تو لازمی معلوم ہوگا کہ واٹس ایپ کو فیس بُک کچھ عرصہ پہلے خرید چُکا ہے، اب مسئلہ یہ ہے کہ فیس بُک نے واٹس ایپ کو جتنی خطیر مالیت دے کر خریدا تھا وہ اب تک اُس سے اُتنی کمائی نہیں کرسکا ہے.. اِسلیے اب وہ اپنے صارفین کا ڈيٹا حاصل کرنے کا ارادہ کررہا ہے (اِسی ڈیٹا کو کمپنیز کے ساتھ شئیر کر کے اِسکے ذریعے آپکو اپنی تھرڈ پارٹیز کے ذریعے اشتہارات دے کر کمائی کریگا)۔
واٹس ایپ کمپنی کے مطابق آپکی معلومات کے حصول کا مقصد یہ ہے کہ آپکو آپکی پسند اور ضروریات کے مطابق اشتہارات اور دیگر آفرز دکھائے جا سکیں۔
اِس پالیسی کے تحت واٹس ایپ آپکی یہ معلومات جمع اور فیس بک سے شئیر کریگا.
☆آپکا موبائل نمبر، موبائل نیٹ ورک ☆آپکی لوکیشن کی خبر دینے والا آئی پی ایڈریس، آئی ایس پی ☆آپکے واٹس ایپ اکاؤنٹ کی معلومات (آپ کس طرح میسج کر رہے ہیں، کال کر رہے ہیں، آپ کس قسم کے گروپس میں حصہ لے رہے ہیں، اسٹیٹس، پروفائل فوٹو) ☆واٹس ایپ پیمینٹ کے ذریعے آپکی کاروباری معلومات (ٹرانزیکشنز اور ادائیگیوں کے اعداد و شمار) ☆آپکے جس موبائل میں واٹس ایپ انسٹال ہے اس موبائل/ڈیوائس کی بہت ساری معلومات (فون ماڈل، او ایس، بیٹری لیول، سگنل کی طاقت، براؤزر، لینگویج، ٹائم زون، اور یہاں تک کہ آئی ایم ای آئی)
یہ وہ ڈيٹا ہے جسکے متعلق واٹس ایپ کی پالیسی کہہ رہی ہے کہ یہ فیسبوک کے پاس جائےگا.
واٹس ایپ کے ايک ترجمان مطابق جو لوگ واٹس ایپ پر کاروباری غرض سے بات چیت کریں گے صرف وہی ڈیٹا واٹس ایپ استعمال کرکے مزید کاروباری لوگوں کے لئے سہولت مہیا کرے گا، اور اِدارے کو اپنی مارکیٹنگ، سپورٹ، تبدیلیاں اور سروسز کو بہتر بنانے کے لیے صارفین کی یہ معلومات درکار ہیں۔ مزید وضاحت دیتے ہوئے بتایا گیا کہ واٹس ایپ لوگوں کی ذاتی بات چیت کی رسائی نہیں لے گا اور نا ہی اس بارے میں کوئی پالیسی میں تبدیلی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ ڈیٹا سٹور کرنے کے لیے ’’واٹس ایپ‘‘ ’’فیس بُک‘‘ کا عالمی انفراسٹرکچر اور اِس کے ڈیٹا سنٹرز اِستعمال کر رہی ہیں۔ ان میں امریکہ میں موجود ڈیٹا سنٹر بھی شامل ہے۔
نئی پالیسی 8فروری سے نافذ العمل ہوگی، جو صارف اِس سے اتفاق نہیں کرے گا کمپنی اِسکا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دے گی۔ دوبارہ اکاؤنٹ بنانے کے لیے اِن شرائط کو ماننا ہوگا۔
مزید معلوماتی پوسٹس کے لئے
Comments