مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی میں نئی پیش رفت،،،، ایسی حیران کُن ٹیکنالوجی تیار کر لی گئی ہے جس کے ذریعے لوگ اپنے مردہ رشتہ داروں کے ساتھ مصنوعی ذہانت کی حامل موبائل سافٹویرز (ایپلی کیشنز) کے ذریعے گفتگو کر سکیں گے۔ مصنوعی ذہانت کی ایسی اپلیکیشنز تو پہلے سے موجود تھیں جس سے آپ ٹیکسٹ چیٹ (میسجنگ) کر سکتے تھے.. لیکن موجودہ نئی ٹیکنالوجی کی حامل ’گھوسٹ بوٹ‘ (Ghostbot) جیسی ایپلی کیشنز جو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے ذریعے مرنے والوں کی سوشل میڈیا آڈیوز، ویڈیوز اور پوسٹس کے ذریعے اِن کے الفاظ کو سمجھے گی اور اُنہی کی نقل کر کے اُنہی کی طرح گفتگو کرے گی۔ یہ ایپلی کیشن ایمازون الیگزا اور گوگل نیسٹ کے ساتھ استعمال ہوگی۔ صرف یہی نہیں،،، جلد ہی یہ مرنے والی کی ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے اُسکی شکل و صورت کو سمجھ کر اُسکا ’ٹو ڈی‘ یا ’تھری ڈی‘ ماڈل تیار کر کہ اُسی انسان کی شکل میں آپ سے بات کریگی... آپکا کوئی بھی اپنا مر گیا ہو، یہ ایپ اسکی جگہ آپ سے بات کریگی۔ اور آپکو ایسا لگے گا جیسے وہى آدمی سکرین پر واقعی آپ کے ساتھ بات کر رہا ہے۔ اِس ایپلی کیشن کے ذریعے لوگ اپنے مرنے والوں سے جو بھی بات کریں گے وہ اس کا جواب دے گا۔ مائیکروسافٹ نے اِس حیران کن ایجاد کی سندِ ’’حق ایجاد‘‘ حاصل کرنے کے لیے درخواست دے دی ہے۔ (کس کس کو سمجھ آئی ہے؟؟ کہ اِسکے بارے میں پیشنگوئی ہو چکی ہے؟؟)
مزید معلوماتی پوسٹس کے لئے
Comments